پی ایس ایل 3 میچ 7: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز – لائیو اسکور


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے ساتویں میچ میں اتوارکو پشاور زلمی اورکراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے ساتویں میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس  فراہم کرے گا۔ پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔

کپتان عماد وسیم نے چھکا مار کر ٹیم کو فتح دلائی۔

کنگز نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

129 کے مجموعی اسکور پر پانچویں وکٹ گری۔ محمد رضوان 19 رنز بنا کر محمد اصغر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

کنگز کی چوتھی وکٹ گری تو ٹیم کا مجموعی اسکور 99 تھا۔ کولن انگرام 23 کے انفرادی اسکور پر ابتسام شیخ کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کنگز کی تیسری وکٹ 87 کے مجموعی اسکور پر گری۔ جو ڈینلے 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم 28 رنز بنا کر ابتسام شیخ کی گیند پر پویلین لوٹے۔

کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 17 کے مجموعی اسکور پر گری۔ اوپنر خرم منظور چھ رنز بنا کر کرس جورڈن کی گیند پر ابتسام شیخ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا ہے۔

زلمی کی جانب سے ڈیوائن اسمتھ 71 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اسمتھ نے 51 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے پانچ چھکے اور چار چوکے اپنے ریکارڈ میں لکھوائے۔

وہاب ریاض آٹھ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی آٹھویں وکٹ گری تو ٹیم مجموعی اسکور 79 تھا۔ کرس جورڈن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے محمد حفیظ سات، حارث سہیل ایک، ابتسام شیخ دو، ڈیرن سیمی دو، کرس جورڈن ایک اورعمید آصف سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوائن سمتھ میدان میں آئے تو کنگز بالر کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے 30 اسکور بنائے۔

دوسری وکٹ 27 کے ٹوٹل پر گری۔ اوپنر بلے باز تمیم اقبال گیارہ رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

کامران اکمل ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

زلمی کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل میدان میں آئے تو خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

میچ کے آغاز میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔


متعلقہ خبریں