آج ملک میں کہیں گرمی، کہیں بارش کا امکان


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کہیں بارش اور کہیں گرمی کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں  کہیں جب کہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ اور بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے  دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم  راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ،  ہزارہ، بنوں ڈویژن، کشمیر اور اسلام ا ٓباد میں  چند مقامات پر بار ش ہوئی۔

سب سے  زیادہ  بارش پنجاب میں سیا لکوٹ میں 35، چکوال 34 ، جوہرہ آباد 16، اسلام آباد 07، مری 07 ، منگلہ 04، راولپنڈی اور سرگودھا میں 01، 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر میں مظفرآباد میں 48، راولاکوٹ 10، کوٹلی 02، گڑھی دوپٹہ 01 ، خیبرپختونخواہ میں کاکول میں 25 ، سیدو شریف 03، دیر، مالم جبہ اور بنوں میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں