جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر فل کورٹ بنیچ تشکیل

Justice Faiz Esa

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑے احکامات جاری کردئیے


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کےخلاف درخواست کی سماعت کے لیے 10 رکنی نیا فل کورٹ بنیچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ 24 ستمبر کو دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

فل کورٹ بینچ میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم خان، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں