’میرا اپنے مداحوں یا ان کے جذبات پر کوئی کنٹرول نہیں‘

'قومی ٹیم کو گالیاں نہیں اسپورٹ دیں'

فائل فوٹو


لاہور: معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میرا میرے مداحوں یا ان کے جذبات پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

یہ بیان انہوں نے سیشن عدالت میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کے دوران دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج امجد علی کی عدالت میں علی ظفر کے وکیل علی سبطین فضلی اور حشام احمد خان پیش ہوئے جب کہ میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے علی ظفر کے بیان پر جرح کی۔

جرح کے دوران علی ظفر کا کہنا تھا کہ میرا میرے مداحوں یا ان کے جذبات پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، میشا شفیع کو تنقید کا نشانہ بنانے کا میں نے کسی کو نہیں کہا۔

میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی کا کہنا تھا کہ آپ نے 4 اکاؤنٹس کا بتایا کیا آپ کو پتہ ہے کہ وہ میشا شفیع کے لوگ ہیں؟

اس پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں یہ بات نہیں جانتا کہ وہ میشا شفیع کے لوگ ہیں یا نہیں مگر ان اکاؤنٹس نے مجھے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا اور بدنام کیا، یہی وجہ ہے کہ میں نے اس بابت ایف اائی اے سے رابطہ کیا۔

عدالت نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے، علی ظفر کل صبح 9 بجے دوبارہ اپنے بیان پر جرح کیلئے سیشن عدالت پیش ہوں گے۔


متعلقہ خبریں