وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سوشل پروٹیکشن کے حوالے سےاہم اجلاس

سندھ میں کورونا وائرس سے 27 افراد صحتیاب ہو چکے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سماجی تحفظ یعنی سوشل پروٹیکشن حوالے سے اہم اجلاس ہواہے۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور ہے،سندھ کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو سوشل پروٹیکشن کے واعدہ پر ووٹس دیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود، مالی مدد، روزگار، اچھی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خدمات کرنا چاہتے ہیں،سوشل پروٹیکشن کے تحت خواتین، نوجوان اور بزرگ شہریوں کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ  ہم سوشل سکیورٹی پروٹیکشن اتھارٹی قائم کر نے کیلئے غور کر رہے ہیں، یہ اتھارٹی قائم ہونے سے غربت کے ذمرے میں رہنے والی آبادی کو رجسٹر کریں گے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا یہ اتھارٹی غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے گی،شارٹ ٹرم اقدام کے طور پرر سوشل پروٹیکشن اسٹرٹیجی یونٹ قائم کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا صوبے سے غربت کا خاتمہ اور خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی ترجیح ہے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ قاسم نوید، وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر حارث گزدر، سیکریٹری محنت، سیکریٹری فوڈ، سیکریٹری زراعت، سیکریٹری زکوٰۃ، سیکریٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: مراد علی شاہ کو کب اور کہاں گرفتار کیا جائے گا، اہم انکشاف


متعلقہ خبریں