سعودی قیادت کا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکرکام پراتفاق

سعودی عرب کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ

فوٹو: ہم نیوز


وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیاہے۔سعودی قیادت  نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلیے پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرنے پراتفاق بھی کیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان  نے سعودی شاہی خاندان کے افراد اور حکام سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پرزور دیا۔

وزیراعظم  پاکستان نے سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر بھرپورطریقے سے اجاگربھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا  شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد محمد بن سلامان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

سعودی قیادت نے واضح کیا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات حقیقی بھائی چارے پرمبنی ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی اورسعودی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کااعادہ  بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی آئل ریفائنریز پرحملوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کےلیے بھرپورساتھ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی جارہی ہے،مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اورلاک ڈائون فوری طورپرختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

سعودی قیادت  نےمسئلہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہارکیا اور کشمیر کاز کےلیے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا

سعودی قیادت  نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلیے پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرنے پراتفاق بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سعودی عرب پہنچنے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا خصوصی دروازہ کھول دیا گیا جہاں انہوں نے اپنے وفد میں شامل افراد کے ہمراہ نوافل کی ادائیگی کی۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد وفد نے امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد میں شامل افراد نے نوافل کی ادائیگی کے دوران امت مسلمہ اور ملکی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم کی انتظامیہ نے وزیراعظم اور ان کے وفد میں شامل اراکین کو آب زم زم، کھجور اور قہوہ پیش کیا۔

وزیراعظم نے اپنے وفد میں شامل دیگر اراکین کے ہمراہ رات گئے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔ خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم انتظامیہ کے اراکین نے وفد کی آمد پر آب زم زم، کھجور اور قہوہ پیش کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم آج جمعہ کی نماز خانہ کعبہ میں ادا کرنے کے بعد مدینہ منورہ روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ روضہ رسولﷺ پہ حاضری دیں گے اور مسجد نبوی میں نماز ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا خصوصی دروازہ کھول دیا گیا، نوافل کی ادائیگی


متعلقہ خبریں