شاہی جوڑا آئندہ ماہ پاکستان آئے گا

شاہی جوڑا آئندہ ماہ پاکستان آئے گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔

پاکستان میں جرمنی کے سفیرتھامس ڈریو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ شاہی محل کی جانب سے دورے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم 14 اکتوبر سے 18 تک انہیں پاکستان میں خوش آمدید کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دورے سے قبل برطانوی انسداد دہشت گردی سیل کے تربیت یافتہ ماہر بھی پاکستان آئیں گے۔

ماہرین اپنے دورے کے دوران برٹش ہائی کمیشن میں قیام کریں گے جبکہ پاکستان میں سیکیورٹی افسران اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

سال 2006 کے بعد برطانیہ کے شاہی خاندان کے کسی رکن کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔

اس سے قبل 2006 میں بدترین دہشت گردی کے باوجود شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر بھی پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے اسلام آباد  اور ان علاقوں کا دورہ کیا جو 2005 کے زلزلے نے تباہ ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں