پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کےانتخابات، مومنہ درید سینیئروائس چیئرپرسن منتخب


لاہور :پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2019 -20  میں ایم ڈی پروڈکشنز  کی روح رواں مومنہ درید وائس چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔

آئندہ سال کے لئے شیخ امجد رشید چئرمین اور  سنگیتا سینئر وائس چئیرمین منتخب  ہوئی ہیں۔

مجلس عاملہ میں  عزیز اللہ جان خان جہانگیری،  حاجی محمد اسلم، ذوالفقار احمد مانا اورعرفان ملک شامل  ہیں۔

چودھری جاوید واڑئچ، ایم خالد علی، سرمد علی سلطان،  حسن ضیاء امین اوروجاہت رؤف فاروق بھی مجلس عاملہ میں شامل ہونگے۔

فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس  لاہور کےمقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔

فلم ڈائریکٹر سنگیتا امریکا میں ہونے کے باعث تقریب میں شریک نہ ہو سکیں۔

الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر  کے فرائض نامور اداکار غلام محی الدین نے انجام دئیے۔

اس موقع پر مومنہ درید کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے کام کریں گےاورپاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ہر ممبر کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ہم نیٹ ورک کے بینر تلے بننے والی فلم ’’سپراسٹار‘‘ کی کامیابیوں کا سفر جاری


متعلقہ خبریں