’اینٹی ریبیز ویکسین بارے واضح معلومات نہ دینے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو خبردارکردیا ہے‘

ایڈز پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، عذرا پیچوہو

فوٹو: فائل


کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو  کا کہنا ہےکہ  کتے کے کاٹنے پر لگائی جانیوالی اینٹی ریبیز ویکسین کی دستیابی پر واضح معلومات نہ دینے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کووارننگ جاری کردی ہے۔

سندھ کی صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبے میں آوارہ کتوں کی روک تھام کے لئے  مہم چلانا محکمہ صحت کا کام نہیں ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو   نے خاندانی منصوبہ بندی ورکنگ گروپ دوہزار بیس کے ایم ڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا  تھا کہ ایم ایس سرکاری اسپتالوں میں  اینٹی ریبیز ویکسین کی دستیابی سے متعلق واضح معلومات فراہم نہیں کرتے۔ ان  کو اس بارے میں وارننگ     جاری کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے مہم چلانا محکمہ صحت کا کام نہیں ہے۔ ڈینگی اور ملیریا کے پروگرام ڈائریکٹرز ایک ہی ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر عذرا فضل نے کہا کہ لوگ خود بھی  بیماریوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پریس کانفرنس کے دوران سیکریٹری صحت سندھ نے کہا کہ کے ایم سی کے ساتھ مل کر اسپرے کریں گے۔ اینٹی ریبیز کے پچپن  ہزار وائلز استعمال کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اسپتالوں  میں  ویکسین موجود نہیں ہوتی۔مگر اس معاملے پر کام کررہے ہیں۔ این آئی ایچ سے بھی ڈھائی ہزار ویکسینزکی وائلز جلد  پہنچ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: کانگو وائرس سے بچاؤ کے اقدامات محکمہ لائیو اسٹاک کی ذمہ داری ہے،وزیر صحت سندھ


متعلقہ خبریں