پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری


اسلام آباد: پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر  کے مطابق پاکستان بھر میں 373 ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 440 مقدمات کا فیصلہ کیا۔

پہلے مرحلے میں قائم کردہ 167 ماڈل کورٹس نے قتل کے 34 اور منشیات  کے 77  مقدمات   یعنی 111 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ تمام عدالتوں نے  کل 484 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

پنجاب میں قتل کے سات اور منشیات کے 47، اسلام آباد میں منشیات کے ایک، سندھ میں قتل کے کے  14 ور منشیات کے 10، خیبر پختونخواہ میں قتل کے  9 اور منشیات کے 15 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 4 اور منشیات کے 4 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل کورٹس: ایک دن میں 350 سے زائد مقدمات کا فیصلہ

اسی طرح ماڈل کورٹس نے ایک مجرم کو سزاے مو ت، 9 کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دیگر 17 مجرمان کو کل 26  سال 8  ماہ قید  اور  3732500 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

پاکستان بھر میں قائم  96 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 184 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔

پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 145 مقدمات کے فیصلے کر دیے۔


متعلقہ خبریں