اسلام آباد اورفیصل آباد میں دو غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز پکڑ لی گئیں

غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج سے برآمدہ آلات میں موبائل سمز نمایاں ہیں۔ فوٹو ہم نیوز

غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج سے برآمدہ آلات میں موبائل سمز نمایاں ہیں۔ فوٹو ہم نیوز


اسلام آباد اورفیصل آباد میں مزید دو غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز پکڑ لی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کراسلام آباد اور فیصل آباد میں دو کامیاب چھاپوں میں غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے نیٹ ورکس کو پکڑ لی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹٰی کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ پہلا چھاپہ پی ٹی اے زونل دفتر راولپنڈی کی ٹیم نے ٹریڈ سنٹرایف 11 مرکز اسلام آباد میں ماراجس میں ایک لیپ ٹاپ، انٹر نیٹ ڈیوائس اور ایک پی ایس ٹی این گیٹ وے بشمول 20 فعال لینڈ لائن نمبر قبضے میں لے لئے گئے۔

دوسرا کامیاب چھاپہ پی ٹی اے کے زونل دفتر لاہور کی ٹیم نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر فیصل آباد کے ایک گاﺅں سنتا چک نمبر 229RB میں مارا گیا۔

اس چھاپے میں تین گیٹ ویز، 332 پورٹس ، تین ٹی پی لنک راﺅٹرز، تین انٹر نیٹ ڈیوائسز ، ایک انٹر نیٹ یو ایس بی اور 140 سمز قبضے میں لے لی گئیں ۔

یاد رہے کہ  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گزشتہ برس فروری میں کارروائی کے دوران غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ ا تھا۔

ہم نیوز کو دستیاب تفصیل کے مطابق غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کی نشاندہی کے بعد باقاعدہ کارروائی کی گئی ۔

ایف آئی اے کی کارروائی میں گیٹ وے ایکسچینج چلانے والے دو ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا

غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز مواصلاتی رابطوں کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں جو سیکیورٹی رسک بھی تصور ہوتے ہیں۔ ان مراکز میں مختلف ٹیلی کام آپریٹرز کی لائنز یا کنکشنز کو غلط طور پر استعمال کر کے جعلسازی کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔۔

یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے نے فیصل آباد میں غیر قانونی ایکسچینج پکڑ لیا


متعلقہ خبریں