لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کی کوشش سامنے آگئی


لاہور: قصور کی تحصیل چونیاں کہ بعد لاہور میں بھی بچوں کے مبینہ اغوا کی کوشش سامنے آگئی ہے۔

لاہور کے لٹن روڈ کے قریب سے رکشہ ڈرائیور  نے تین کم سن بچوں کو اغوا کی کوشش کی۔ نامعلوم رکشہ ڈرائیور زبردستی تین بچوں کو اپنے ہمرا بٹھا کر لے گیا۔

مشکوک جانتے ہوئے ڈولفن کی ٹیم نے رکشہ ڈرائیور کو سعدی پارک کے علاقے میں کو گرفتار کر لیا۔ ڈولفن فورس نے بچوں کے اہل خانہ کو موقع پر بلوا لیا۔ بچوں کے اہل خانہ نے بچوں کی شناخت کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: قصور واقعہ : ملزمان کی شناخت کرنیوالے کو 50لاکھ روپے دینگے، وزیراعلی پنجاب

تینوں بچوں کے اہل خانہ نے رکشہ ڈرائیور کو مشکوک قرار دے دیا جبکہ ڈولفن پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں