اب کسی کھلاڑی کو بریانی نہیں ملے گی، وقار یونس

پوری دنیا بابر اعظم کے گن گا رہی ہے، وقار یونس

فائل فوٹو


لاہور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وقار یونس نےانہوں نے کہا کہ میری اور مصباح کی بہت اچھی کیمسٹری رہی ہے مجھے کسی کے نیچے کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

بالنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وقار یونس نے پہلی بار آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی  ہے۔

وقار یونس نےکہا مصباح الحق کے ساتھ اچھی شراکت داری رہی، اب کسی کھلاڑی کو بریانی کھانے کو نہیں ملے گی ۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پہلے تو کیمپ پر بریفنگ دی پھر مصباح الحق کی سربراہی  میں بالنگ کوچ کے فرائض بھی احسن انداز میں نبھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

وقار یونس نے کھلاڑیوں کی غذا پر بھی خاص توجہ دینے پر زور دیا،بولے کوئی اب کھلاڑی بریانی نہیں کھا سکیں گے۔

بالنگ کوچ نے عمر اکمل اور احمد شہزاد سے متعلق کارکردگی رپورٹ کو منفی  پراپگینڈا قرار دیا اور کہا میں نے کبھی نہیں کہا کہ انہیں ٹیم سے دور رکھا جائے۔

وقار یونس نے مسقبل قریب میں پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے: وقار یونس سے بہتر باؤلنگ کوچ نہیں دیکھا، جنید خان


متعلقہ خبریں