خورشید شاہ کو سکھر منتقل کر دیا گیا


سکھر: قوم احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم پاکستان پیپلز پارٹی کے گرفتار رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ کو لے کر سکھر پہنچ گئی۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار اور نیب کے زیر حراست خورشید شاہ  کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 631 کے ذریعے سکھر پہنچا دیا گیا۔

خورشید شاہ کو مقررہ راستے کے بجائے متبادل راستے سے سخت سیکیورٹی کے حصار میں نیب آفس منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب سکھر میں خورشید شاہ کو رکھنے کیلئے اے سی والا کمرہ تیار

پی پی پی کے سینیئر رہنما کے ایئرپورٹ سے نیب آفس جانے کا کسی کو پتہ بھی نہیں چل سکا۔

نیب سکھر خورشید شاہ کو ایک ہی گاڑی کے ذریعے بنا پروٹوکول کے ایئرپورٹ کے پچھلے راستے سے نیب آفس لے کر گئی۔

دو دن قبل نیب سکھر نے اسلام آباد میں خورشید شاہ کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا تھا۔

نیب ذرائع  نے بتایا ہے کہ خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں