ایک شخص کو نہ ہٹانے پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ

ایک شخص کو نہ ہٹانے پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ

ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان کے سینیئرصحافی محمد مالک نے خبر دی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو نہ ہٹانے پر مرکزی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑ گئی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں انہوں نے انکشاف کیا آج تک خبریں آرہی تھیں کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر ہیں لیکن اب صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بااثر حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کے لیے ایک دو بار بات کی ہے اب یہ بات کب اور کہاں جا کر ختم ہوگی یہ تو وقت ہی بتائےگا۔

محمد مالک نے کہا کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب پر با اثر حلقوں کی طرف سے اعتراضات آنا شروع ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم عمران خان نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ میں چلنے والی خبروں کے مطابق عثمان بزدار متوقع کارکردگی نہیں دکھا سکے اور  پنجاب میں گورننس بہتر بنانے کے لیے موجودہ وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں