اسٹیٹ بینک کمرشل بینکوں کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے، سلیم مانڈوی والا

مختلف بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی پیسے وصول کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اپنے اختیارات سے تجاوز کررہا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ریگولیٹر سے بڑھ کر معاملات میں شامل ہورہا ہے۔ اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکوں کو ڈرا دھمکا رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے دباؤ کے باعث کمرشل بینک کمپنیز کو قرضہ دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کمرشل بینکوں پر دباؤ ہے کہ بعض کمپنیز کو قرض نہ دیا جائے۔

سلیم مانڈوی والا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل بینک اور کمپنیز کے معاملات میں اسٹیٹ بینک کی مداخلت درست نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کمرشل بینکوں کے بورڈ قرض دینے میں خود مختار ہوتے ہیں۔ کمپنیز کو قرض دینے کے لئے اسٹیٹ بینک کی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو کمرشل بینکوں میں مداخلت کرکے بینکنگ کا اختیار نہیں ہے۔ مرکزی بینک بینکنگ کی ترقی کے لیے اپنی خدمات فراہم کرے، کمرشل بینکوں کو ڈرانے کے لیے نہیں۔


متعلقہ خبریں