کراچی میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کا امکان


کراچی : شہر قائد کے باسی گرمی کی ایک اور لہر کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں ۔ محکمہ موسمیات نے بائیس سے چوبیس ستمبر تک شہر میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ صحت نے سرکاری اسپتالوں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

ستمبر ختم ہونے کو آگیا لیکن سورج کی تپش کم ہونےکا نام نہیں لے رہی ۔ اوپر سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں درمیانی درجے کی ایک اور ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی ہے۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ شہر میں 22 سے 24 ستمبر کودرمیانے درجہ کی ہیٹ ویوکا امکان ہے۔

اس دوران شہرمیں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ہیٹ ویو کا سبب بنے گا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران شہر کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم ہیٹ ویو ختم ہونے کے بعد ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔آج بھی شہر میں پارہ 38ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

دوسری طرف محکمہ صحت کی جانب سے شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور بیڈز مختص اور فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ


متعلقہ خبریں