چونیاں سانحہ: ملزمان کی گرفتاری کیلئے ووٹر لسٹوں سے مدد لینے کا فیصلہ


لاہور: قصور کی تحصیل چونیاں میں 3 بچوں کے اغواء کے بعد قتل کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پولیس نے پہلی بار تحقیقات میں  ووٹر لسٹوں سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں شامل تمام افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قصور واقعہ : ملزمان کی شناخت کرنیوالے کو 50لاکھ روپے دینگے، وزیراعلی پنجاب

اس ضمن میں 35 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

دو دن قبل قصور کی تحصیل چونیاں سے لاپتہ ہونے والے چار بچوں میں سے تین کی لاشیں ویرانے سے برآمد کر لی گئیں  تھیں جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔


متعلقہ خبریں