ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ہزارہ ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، بنوں اور کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے  دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔

محکمہ موسمیات نے کاشتکار حضرات کے لیے اطلاع دی ہے کہ اگلے چند روز کے دوران  جنوبی پنجاب  اورصوبہ  سندھ میں  کپاس کی چنائی کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم  ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں  کہیں جبکہ سرگودھا، مالاکنڈ اور بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر بار ش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر: مظفرآباد(ائیر پورٹ 48 ، سٹی 35)، راولاکوٹ 10 ، کوٹلی 02 ،  گڑھی دوپٹہ 01 ،  پنجاب:اسلام آباد (بوکرہ 34 ،سید پور 18 ، ائیر پورٹ  07 ، زیروپوائینٹ03)، منگلہ 27،جوہر آباد 16 ،منڈی بہاوالدین 11، جہلم 06،چکوال 05 ،  مری 04 ، راولپنڈی(چکلالہ01)،  سیالکوٹ،سرگودھا 01 ،  خیبرپختونخواہ: کاکول 25 ،  چراٹ،سیدوشریف 03 ، دیر ، مالم جبہ ، بنوں  01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں شہید بینظیرآباد 43، لسبیلہ ، سبی، دادو اور نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں