وزیر اعظم عمران خان امریکہ پہنچ گئے

کوروناوائرس سےبچاؤکیلئےفنڈز کم پڑگئے، اووسیز پاکستانیوں سے اپیل کا فیصلہ

فائل فوٹو


نیویارک: وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے امریکہ پہنچ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد نیویارک پہنچے۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عبّاس بخاری بھی تھے۔

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا  اقوام متحدہ کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد کشمیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں کشمیر میں جاری بھارتی تسلط اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم او آئی سی کے کونٹیکٹ گروپ برائے کشمیر کے وفود کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کر رہے ہیں ۔

دورے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم  بشمول امریکی صدرٹرمپ کئی عالمی رہنماؤں سی دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، اس کے علاوہ وہ ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ سہ فریقی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ترک صدر کے ساتھ مل کر نفرت انگیز بیانیوں کے تدارک پر منعقد کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تغیر، صحت اور سرمایہ کاری پر عالمی کانفرنسوں میں بھی شریک ہوں گے ۔


متعلقہ خبریں