قصور میں ایک اور اغواء کا کیس سامنے آگیا


پنجاب کے ضلع قصور کے تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ طور پر ایک اور اغواء کا کیس سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والا سولہ سالہ عثمان نویں جماعت کا طالبعلم ہے، لڑکے کے والد کی جانب سے پولیس کودیئے گئے بیان کے مطابق عثمان  25 دن قبل گھر سے سکول گیا لیکن آج  تک واپس نہیں آیا۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے بیٹے کو اغواء کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز لاہور میں بھی بچوں کے مبینہ اغوا کی کوشش سامنے آئی تھی۔

لاہور کے لٹن روڈ کے قریب سے رکشہ ڈرائیور  نے تین کم سن بچوں کو اغوا کی کوشش کی۔ نامعلوم رکشہ ڈرائیور زبردستی تین بچوں کو اپنے ہمرا بٹھا کر لے گیا۔

مشکوک جانتے ہوئے ڈولفن کی ٹیم نے رکشہ ڈرائیور کو سعدی پارک کے علاقے میں کو گرفتار کر لیا۔ ڈولفن فورس نے بچوں کے اہل خانہ کو موقع پر بلوا لیا۔ بچوں کے اہل خانہ نے بچوں کی شناخت کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: قصور واقعہ : ملزمان کی شناخت کرنیوالے کو 50لاکھ روپے دینگے، وزیراعلی پنجاب

تینوں بچوں کے اہل خانہ نے رکشہ ڈرائیور کو مشکوک قرار دے دیا جبکہ ڈولفن پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں