جنگ کا امکان نظر نہیں آ رہا، شیخ رشید



لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دیں گی کیونکہ وہ لوگوں کو ناموس رسالت پر اکٹھا کر رہے ہیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد کچھ اور ہے، انہیں پیغام بھیجا ہے کہ گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ ہو رہا ہے، سی پیک ختم نہیں ہو رہا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف ضد کر کے معاملات خراب کر دیتے ہیں، شہباز شریف لچک دکھاتے ہیں، وہ میری جماعت کے آدمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر سے تحریک اٹھے گی، جنگ کا فیصلہ آرمی چیف اور وزیراعظم کا ہو گا تاہم مجھے جنگ کا امکان نظر نہیں آ رہا۔

پیپلزپارٹی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ معاملات طے ہو رہے ہیں، ان کے لوگ پیسے واپس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کھلے دل کا آدمی ہے جبکہ نواز شریف کنجوس شخص ہے، وہ کھانا بھی سرکاری کھاتے میں کھاتا ہے۔

بلاول بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’ہیپی برتھ ڈے مائی لو‘

کشمیر کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اب وہاں سے تحریک اٹھے گی اور پتھر مارنے والے اب کچھ اور ماریں گے۔


متعلقہ خبریں