پنجاب اسمبلی میں بزرگ شہریوں کو ٹیکس سے استثنی کی قرارداد


لاہور: مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویزبٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بزرگ شہریوں کو ٹیکس سے استثنی دیا جائے۔

انہوں نے یہ مطالبہ پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں پیش کیا ہے۔

حنا پرویزبٹ نے ایوان کو بتایا کہ صوبے بھرمیں بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ بینکوں کے باہرعمررسیدہ افراد کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں۔ ان کے لیے کوئی علیحدہ لائن نہیں۔

قرارداد کےمتن میں بتایا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی بزرگ شہریوں کے لیے بیٹھنے کی کوئی جگہ مخصوص نہیں۔ جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی نے قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بزرگ شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائے اورانہیں ٹیکس سے مستثنی قرار دے۔


متعلقہ خبریں