پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیےامپائر مقرر کردیے گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگز پر بھارتی کھلاڑیوں کا راج

لاہور: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کردیا۔ ڈیوڈ بون پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز مقررکئے گئے ہیں جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں مائیکل گف اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ جول ولسن تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر مقرر ہوئے ہیں۔

تیسرے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور علیم ڈار آن فیلڈ امپائرز مقررہوئے ہیں جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کردیئے گئے۔

پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز مقرر ہوئے ہیں جبکہ شوزب رضا تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کئے گئے ہیں۔

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز مقررہوئے جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور طارق رشید فورتھ امپائر مقرر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا


متعلقہ خبریں