ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، خواجہ سعد رفیق


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 70 سالوں سے جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور قرار دے کر ملکی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے ملک میں بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ جمہوریت کو خطرہ قرار دینے کے باوجود عوام جمہوریت پسند جماعتوں کو ہی ووٹ دیتے ہیں اور اس بار بھی انتخابات میں یہی ہوگا۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی حکومتوں کی کردار کشی کی مذموم مہم خشوع وخضوع کے ساتھ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف عناصر پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہیں۔

متعلقہ خبریں