بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں 11 سال بعد قومی کرکٹ کا آغاز


کوئٹہ: قائداعظم ٹرافی کی سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ بلوچستان کے واحد بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں 11 سال بعد قومی ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔

بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ جاری ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

کوئٹہ میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ بگٹی اسٹیڈیم کے کرکٹ گراؤنڈ میں 11 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کا پہلا میچ بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے مابین جاری ہے ۔

بلوچستان ٹیم کی کپتانی عمران فرحت جبکہ جنوبی پنجاب کی کپتانی شان مسعود کر رہے ہیں ۔  دیگر قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی اس ایونٹ کا حصہ ہیں ،بلوچستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔

شائقین کرکٹ بھی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے گراؤنڈ میں موجود تھی۔ شائقین کرکٹ  کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قائد اعظم ٹرافی کا انا پی سی بی کا اچھا فیصلہ ہے جس کے بعد یہاں کے ٹیلنٹ کو بھی قومی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔

رواں سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے 4 میچز کی میزبانی بگٹی اسٹیڈیم کو ئٹہ کو دی گئی ہے۔ ۔قائداعظم ٹرافی کا پہلا حصہ4 راؤنڈز پر مشتمل ہے ۔ اس کے بعد قومی ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز کردیا جائے گا۔

ایونٹ 13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ میں اپنا نام شامل کروانے کے ساتھ ساتھ نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں