نمرتا مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی ،میں نے انکار کیا،مہران ابڑو


لاڑکانہ میں آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی پراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے نمرتا کے دو کلاس فیلوز سمیت 30 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کرلئے۔

نمرتا کے کلاس فیلو مہران ابڑو کے مطابق نمرتا شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس نے انکار کردیا۔ پروفیسر امر لال نے بیان دیا کہ نمرتا ان کے پاس آئی تھی، روتی رہی لیکن مسئلہ نہیں بتایا۔

نمرتا کی موت سے دو روز قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی۔ نمرتا کو مہران ابڑو اور علی شان میمن سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ طالبہ کی پراسرار موت کے خلاف لاڑکانہ اور ہالہ میں احتجاج کیا گیا۔

سندھ میں ڈینٹل کالج کی طالبہ کی موت خودکشی تھی یا قتل؟ پولیس گتھی نہ سلجھا سکی، واقعے کا تاحال مقدمہ بھی درج نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مسعود بنگش کا نمرتا کے لواحقین سے متعدد بار رابطہ بھی ہوا ہےاورایس ایس پی نے نمرتا کے ورثاء کو واقعہ کا مقدمہ درج کروانے کا کہا۔

نمرتا کے ورثا وائس چانسلر کو مقدمے میں نامزد کرنے پر بضد ہیں۔پولیس نے نمرتا کے دو کلاس فیلوز سمیت 30 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کرلئے۔

نمرتا کے کلاس فیلو مہران ابڑو کے مطابق نمرتا شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس نے انکار کردیا۔

پروفیسر امر لال نے بیان دیا کہ نمرتا ان کے پاس آئی تھی، روتی رہی لیکن مسئلہ نہیں بتایا۔

طالبہ کی پراسرار موت کے خلاف آج بھی احتجاج کیا گیا۔،ہالہ میں مظاہرین نے انصاف دو، انصاف دو کے نعرے لگائے۔

لاڑکانہ میں سندھ یونائیٹڈ یوتھ فرنٹ نے چانڈکا میڈیکل اسپتال کے گیٹ پر احتجاجی دھرنا بھی دیا۔

رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے نمرتا کے ورثا سے ملاقات کی، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے نمرتا کیس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: نمرتا کیس: ہاسٹل کے تین ملازمین برطرف، چار معطل


متعلقہ خبریں