پولیس تشدد سے ہلاک صلاح الدین کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا


گوجرانوالہ:  رحیم یار پولیس کے ہاتھوں تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین کی قبر کشائی کے بعد نعش کا پوسٹ مارٹم سول اسپتال کے مردہ خانے میں  کیا گیا۔

صلاح الدین کی تعش کا پوسٹ مارٹم اس کے والد کے مطالبے پر کیا گیا۔ صلاح الدین کے والد نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر عدم اطمنان کا اظہار کیا تھا۔ صلاح الدین کے والد کی درخواست پر عدالت نے قبرکشائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

میو ہسپتال کے میڈکل سپرنٹنڈنٹ  ڈاکٹر عادل ظفر کی سربراہی میں 6 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ  نے صلاح الدین کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا۔

پوسٹ مارٹم کی نگرانی جوڈیشل مجسٹریٹ کامونکی محمد عارف نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: صلاح الدین کے والد نے بیٹے کی قبر کشائی کے لئے درخواست دائر کردی

صلاح الدین کو اے ٹی ایم مشین توڑنے کی پاداش میں رحیم یار خان پولیس نے حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا تھاَ رحیم یار خان پولیس کی حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت ہو گئی تھی۔

مقتول کی فیملی کے وکیل اسامہ خاور نے کہا کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کروانے کا مقصد موت  کے اصل اسباب معلوم کرنا ہیں۔

پوسٹ مارٹم کے دوران سول اسپتال کے مردہ خانے کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں