پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

قومی اسمبلی: پی ٹی آئی 110 سیٹیں لے کر سر فہرست | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے گرفتارارکان کےلیے بری خبر یہ ہے کہ وزارت قانون نے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیاہے،قوانین میں تبدیلی کے بعد کرپشن مقدمات میں گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوسکیں گے۔

گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوسکیں گے یانہیں؟معاملہ نیا رخ اختیار کرنے جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے کرپشن مقدمات میں گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے قوانین میں تبدیلی کےلیے کمرکس لی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں قوانین میں تبدیلی کا ڈرافٹ تیار کرلیا جائے گیا،قومی اسمبلی کے قواعد وضوابط کے سیکشن 108 میں ترمیم کی جائے گی۔

قوانین میں تبدیلی کے بعد کرپشن مقدمات میں گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرزجاری نہیں ہوسکیں گے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ وزارت قانون نے مسودے کی تیاری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تجویز پرشروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ، ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہو گیا


متعلقہ خبریں