پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کرنے کے حوالے سے اطلاعات کی تردید

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے کے متعلق اطلاعات اور پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کرنے کے حوالے سے اطلاعات کی سختی سے تردید سامنے آگئی ہے۔ 

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ تحریک انصاف آئین کی روشنی میں ملک گیر تنظیموں کا اعلان کر چکی ہے،مجموعی طور پر آئینی سکیم پر نظر ثانی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے محض ریجنز کی تشکیل پر اصولی اتفاق ہوا ہے۔ اور اس سلسلے میں مرکزی مجلس عاملہ سے مشاورت حتمی مراحل میں ہے،کسی بھی سطح کی تنظیم تحلیل کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

احمد جواد نے کہا کہ ہر سطح کا تنظیمی ڈھانچہ بدستور موجود اور فعال ہے،کسی بھی فیصلے کی صورت میں باضابطہ اعلامیہ کیا جائے گا،میڈیا غیر مصدقہ اور حقائق کے منافی خبروں کی تشہیر سے گریز کرے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بلاتصدیق اطلاعات کی ترویج و اشاعت پیشہ وارانہ بددیانتی اور غیر قانونی اقدام ہے،مختلف سطح کی تنظیمیں تحلیل کرنے کے متعلق اطلاعات کی مکمل تردید کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان غیر مصدقہ اطلاعات پر کان دھرنے کی بجائے تحریک انصاف شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کی جانے والی خبروں پر ہی انحصار کرے۔


متعلقہ خبریں