پاکستان میں برطانوی سفیر کی گاجر کا حلوہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


اسلام آباد: پاکستان میں برطانوی سفیر تھامس ڈریو کی گاجر کا حلوہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں تھامس ڈریو کو اپنی مدد آپ کے تحت پاکستانیوں کی ہر دلعزیز ڈِش گاجر کا حلوہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ برطانوی سفیر نے گاجر کا حلوہ بنانے کے بعد باداموں سے اس کی سجاوٹ بھی کی۔

برطانوی سفیر نے پہلے کمال مہارت سے گاجریں کدو کش کیں، اس کے بعد انہوں نے گاجروں کو مکھن میں ڈال کر بھونا اور الائچیاں شامل کر دیں۔ گاجروں کو کچھ دیر بھوننے کے بعد انہوں نے اس میں چینی اور دودھ ملایا اور کچھ دیر تک پکایا۔


تمام اشیاء ڈال کر تھامس ڈریو نے مواد پکنے کے لیے چولہے پر رکھ دیا اور کچھ دیر پکانے کے بعد ڈش میں نکال کر باداموں کی سجاوٹ کر کے سرو کر دیا۔

ایشیائی کھانے بنانے کا تھامس ڈریو کا یہ پہلا تجربہ نہیں ہے۔ اس سے قبل وہ روٹیاں بھی پکا چکے ہیں۔


گول چپاتیاں بنانے کا برطانوی سفیر کا تجربہ بہت کامیاب رہا اور انہیں ایشیائی کھانے سیکھنے پر بہت پذیرائی اور داد بھی ملی۔


متعلقہ خبریں