ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو ہٹا دیا گیا


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو عہدے سے ہٹا دیاہے ۔ 

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی طرف سے  ڈپٹی کمشنر لاہو رکو عہدے سے ہٹا نے کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

صالحہ سعید کو ڈی سی کے عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور محمد اصغر کو ڈی سی لاہور کا اضافی چارج دے دیا گیاہے۔

وزیراعلیٰ  پنجاب نے لاہور میں انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے، تجاوزات کی بھر مار،سڑکوں کی خراب حالت اور صفائی و سینی ٹیشن کے ناقص انتظامات پربرہمی کااظہار کیاتھا-

قبل ا زیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایاجاچکاہے-

سردار عثمان بزدار نے کہا  ہے کہ انسداد ڈینگی مہم میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کروں گا۔ صوبے کے عوام ڈینگی کا شکار ہوں او رافسر دفاتر میں بیٹھے رہیں،یہ روش نہیں چلے گی۔ افسروں کو فیلڈ میں نکل کر ڈیلیور کرناہوگا-

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت نہ کرنے والا افسر عہدے پر نہیں رہے گا-میں اللہ تعالیٰ اور صوبے کے عوام کو جوابدہ ہوں -عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں میں فرائض میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف اب ایکشن ہوگا اورکسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، حکومتی اقدمات ناکافی


متعلقہ خبریں