عمر اکمل اور احمد شہزاد کی ٹیم میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں، وقار یونس


لاہور: قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں  کرکٹر عمر اکمل اور احمد شہزاد کی شمولیت پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

قزافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی ٹیم میں  شمولیت سے قومی ٹیم اور پاکستان کا اگر فائدہ ہو رہا ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

ماضی میں عمر اکمل اور احمد شہزاد کو قومی  ٹیم سے دور رکھنے کے مشورے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کھبی نہیں کہا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو ہمیشہ کے لیے قومی ٹیم سے دور رکھا جائے۔

میں نے دونوں کھلاڑیوں کے بارے میں صرف یہ کہا تھا کہ  ٹیکنیکل نقائص دور کرانے کے لیے دونوں سے دومیسٹک میچز کھلائیں۔ یہ کسی کی ذاتی نہیں بلکہ پاکستان کی ٹیم ہے۔

چیف سلیکٹر اور نئے کوچ مصباح الحق کے ماتحت کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ ہم سب کی منشاء قومی ٹیم کو ایک بہتر ٹیم بنانا ہے۔ اگر ہم نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو میرے لیے اس سے زیادہ حوصلہ افرا بات کوئی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

انہوں نے کہا کہ تمام کے تمام ٹیم کوچ کے نیچے آتے ہیں اور سب کو ان کی سوچ کے حساب سے کام کرنا ہوتا ہے۔ فیلڈنگ اور باؤلنگ کوچ بھی قومی ٹیم کوچ کے ماتحت کام کرنے کے پابند ہوتے ہیں اور ہم سب مل کر مصباح کی مدد کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

2014 سے 2016 تک مصباح اور وقار یونس بلترتیب ٹیم کپتان اور ہیڈ کوچ کے طور کام اکٹھے کام کر چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں کافی چیزیں بدل گئی ہیں، ڈومسٹک اسٹرکچر نیا بن گیا ہے۔ کوچ  اور سوچ دونوں میں تبدیلی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوگی تنازعات سے بچتے ہوئے بولرز کو بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے تیار کروں۔

مصباح الحق اور وقار یونس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر  کے درمیان پاکستان میں کھیلے گی۔

دونوں کی قیادت میں قومی ٹیم اسٹریلیا کے خلاف برسبن میں چیمپیئن شپ 21 سے 25 نومبر  کے درمیان کھیلے گی۔ قومی ٹیم اسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں ڈے انینڈ نائٹ ٹیسٹ سیریز 29 نومبر سے 3 دسمبر کے درمیان کھلے گی۔


متعلقہ خبریں