ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پیر کے روز سے پمز میں احتجاج کا فیصلہ

نئے مالی سال میں  پمز اسپتال کے23 ارب روپے کے 21 منصوبوں میں سے صرف 5کے لیے محض ایک 1 ارب 48 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں

اسلام آباد: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کی ایگزیکٹیو کونسل نے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے  پیر کے دن سے بھرپور احتجاج کے فیصلے کی توثیق  کردی ہے۔ 

ترجمان وائی ڈی اے  کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس آج پمز اسپتال اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر کے دن یمز اسپتال میں ایمرجنسیز اور کریٹیکل ایریاز کے علاؤہ تمام سروسز معطل رہیں گی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے یہ فیصلہ بھی کیا گیاہے کہ  ڈاکٹرز بی ایچ یوز میں بھی سروسز نہیں دیں گے ۔

اجلاس میں اس بات پر شدید تحفظات کا ظہار کیا گیا کہ نہ تو حسب وعدہ حکومت نے ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز سمیت ڈاکٹروں کے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا اور نہ ہی ریفارمز کے نام پر ایم ٹی آئی ایکٹ کو سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈسکس کیا گیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت کے وعدہ خلافیوں کے خلاف ہمارے پاس بھرپور احتجاج کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ اگر اب بھی حکومت  تنخواہوں میں اضافے کا فائنل نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرتی تو احتجاج کو دیگر اسپتالوں تک  بھی بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب  میں ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف  کی سرکاری حیثیت ختم


متعلقہ خبریں