وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے باوجود سیدو شریف ائرپورٹ تاحال نہیں کھل سکا


سوات: وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے باوجود سیدو شریف ائرپورٹ تاحال بحال نہیں کیا جاسکا۔

گزشتہ 20 سالوں میں تمام حکومتوں نےسیدوشریف ائرپورٹ کو پروازوں کے لئے چالو کرنے کے اعلانات تو کئےلیکن اب تک کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے۔

ماضی قریب میں جب عمران خان نے کے پی میں تین ائرپورٹ کو دوبارہ کھولنے اعلان کیا تو ان میں  سیدو شریف ائرپورٹ  کا نام بھی شامل تھا۔

ایریا مینیجر ہدایت اللہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سوات اسٹیشن نے 2018 میں 2ہزار 9 سو ملین سے زیادہ کا بزنس کیا تھااگر ائرپورٹ کھل جائے تو اس میں اضافہ ہوسکتا ہے اور سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔

سیدو شریف ائرپورٹ 1999تک باقاعدہ آپریشنل تھا لیکِن بند ہو نے کے بعد کئی دفعہ جہازوں کے لیے کھول دیا گیا تھا لیکن صرف برائے نام افتتاح تک محدود رہا ۔ 1999 تک سوات کے اس ائرپورٹ نے سیاحت کے فروغ میں بہت اہم کردار ادا کیا  تھا اور ملک بھر سے سیاح  پروازوں کے ذریعے سیدو شریف ائر پورٹ پہنچے۔

بیس سال سے بند سیدو شریف ائرپورٹ کو کھولنے کے دعوے تو کئی حکومتوں نے کئے اب دیکھنا یہ ہے کہ موجود حکومت ائرپورٹ کو کھولنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیے: سوات میں آج بھی پن چکیاں سب سے زیادہ مقبول


متعلقہ خبریں