سچا ہوں اسی لئے چھٹی مرتبہ عدالت میں پیش ہوا ، علی ظفر

میشا شفیع کیس: سیشن کورٹ کا حکم کالعدم قرار

فائل فوٹو


لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی میں اداکار علی ظفر کے بیان پر جرح مکمل کرلی ہے۔آئندہ سماعت پر گلوکارہ کے گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔

اداکار علی ظفر  نے عدالت میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہاکہ  ان کیخلاف الزام ایک سوچی سمجھی سازش ہے بولے کہ ظلم سہنا ظلم کرنے سے بڑا جرم ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور امجد علی شاہ نے علی ظفر کے میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کی تو گلوکارہ کے وکیل ثاقب جیلانی نے علی ظفر کے بیان پر جرح مکمل کی ۔

علی ظفر اور ان کے گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوگئی، عدالت نے میشا شفیع کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر اپنے گواہ پیش کریں۔

عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گلوکار علی ظفر نے کہا کہ ان کیخلاف الزام میں سچائی نہیں ہے. وہ سچے ہیں اسی لیے چھٹی مرتبہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

علی ظفر نے نشاندہی کی کہ کسی کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔  اداکار کے مطابق جھوٹے الزام کیخلاف اپنا دفاع کرنا ان کا قانونی حق ہے اور اسی لیے انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا ہے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ مرد، عورت یا کوئی بھی ہو ظلم سہنے کےبجائے  سب کو ظلم کے خلاف برسرپیکار ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان  عدالتی جنگ میں آج کیا ہوا؟


متعلقہ خبریں