نالائقوں کو بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ سمجھنے کا شعور ہی نہیں، نفیسہ شاہ

تیزی سے پھیلتے کورونا کے باوجود لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نالائقوں کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ سمجھنے کا شعور ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کو بچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ جو لوگ نیب کے ذریعے سندھ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سندھ کے عوام ایسا ہونے ہر گز نہیں دیں گے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر توجہ دی جائے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ آج تمام مکتبہ فکر آصف علی زرداری کے اس بیانیہ سے اتفاق کر رہے ہیں کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ احتساب ڈرامہ تباہ حال معیشت سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بیروزگاری اور مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہیں اور حکمرانوں کی کسی بات کی کوئی فکر ہی نہیں ہے ۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت صرف ٹی وی ڈبوں تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اپنی ساکھ کھو چکا ہے اور وہ صرف سیاسی انجینئرنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنی جھوٹی انا،سیاسی مخاصمت اور تعصب کی وجہ سے انتقام کا بازار گرم کرکے قوم کا ایک سال ضائع کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں