اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری


لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے بھی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی  ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیاہے کہ اگست 2019 تک ایک سال کی مدت میں تقریبا 108 ارب روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن نے اگست 2019 تک ایک سال میں  ایک ارب 63 کروڑ روپے کی براہ راست ریکوری کی۔  اینٹی کرپشن نے ایک سال میں تقریبا 103ارب43 کروڑ روپے کی زمین بھی وا گزار کرائی ۔

اسی طرح 2 ارب 81 کروڑ روپے کی بلواسطہ ریکوری بھی کئی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کو 26588 شکایات موصول ہوئیں  اور اس نے 27127 شکایات کو حل کیا ہے۔ ایک سال میں 5410انکوائریاں لگائیں اور 8726جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا گیا۔

اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 1509 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 2014جاری کیسز کا فیصلہ ہوا، اینٹی کرپشن نے 1019چالان پیش کیے 280 ریڈ کے اور1821 افراد کو گرفتار بھی کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے  کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک سال کے عرصہ میں 40 عدالتی مفروروں اور 257اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔


متعلقہ خبریں