باکسر محمد وسیم کا کوئٹہ پہنچنے پر والہانہ استقبال


کوئٹہ : بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مایہ  ناز باکسر محمد وسیم کوئٹہ پہنچے تو حکومتی نمائندوں اور عوام نے انکا  والہانہ استقبال کیا۔

ایک  بار پھر کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرنے کے بعد نوجوان باکسرمحمد وسیم کوئٹہ پہنچے تو مداحوں نے  ائر پورٹ پر انکا فقید المثال استقبال کیا ۔

باکسر محمد وسیم نےاس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ میں  اپنی کامیابی  کو کشمیریوں کے نام کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم توجہی کے باوجود ملک کا نام روشن کرنے کیلئے محنت جاری رکھوں گا۔

باکسر محمد وسیم کے استقبال کے لئے صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی بھی موجود تھے میڈیا سے بات چیت میں  انہوں نے کہا کہ ماضی میں کھلاڑیوں اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹس  میں بہت گلے رہےہیں، جنہیں دور کریں گے۔

بلوچستان حکومت نے محمد وسیم کے اعزاز میں وزیراعلی ہاؤس میں تقریب منعقد کرکے تحائف اور کیش انعامات سے نوازانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

 


متعلقہ خبریں