وزیر اعظم عمران خان نیویارک میں کشمیر مشن پر ہیں، ملیحہ لودھی

وزیر اعظم عمران خان نیویارک میں کشمیر مشن پر ہیں، ملیحہ لودھی

فوٹو: فائل


واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نیویارک میں کشمیر مشن پر ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور ان کا فوکس کشمیر پر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے کشمیر مشن کے دوران بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے اور اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے 7 روزہ دورے پر ہیں اور اس دوران ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں وہ امریکی صدر کو کشمیر اور خطے کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم ماحولیاتی تحفظ اور غربت میں کمی سے متعلق سیمینار اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے سے متعلق مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان بھارتی مؤقف کی نفی ہے’

اس قبل وزیر اعظم سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر تھے جہاں انہوں نے سعودی فرمانرا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم نے امریکہ روانگی سے قبل مسجد نبویﷺ میں بھی حاضری دی۔


متعلقہ خبریں