ماورائے آئین اقدام سے ہی سندھ حکومت گرائی جاسکتی ہے, کائرہ

حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، قمر الزماں کائرہ

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ  نے کہا ہے کہ سندھ  حکومت کو گرانے کے لیے وفاق کو صرف ماورا ئے آئین اقدام ہی اٹھانا پڑے گا۔ اگر سندھ میں گورنر راج  لگا  تو اس میں بھی انھیں شکست ہوگی۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر نے کہا کہ سید مراد علی شاہ اگر گرفتار بھی ہوئے تو وہ ہی صوبے کے وزیر اعلیٰ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف والے اتنے کمزور ہیں کہ نیوروبیان کے ٹیکے لگائے بغیر چل ہی نہیں سکتے۔ عمران خان کی حکومت چند ووٹوں پر کھڑی ہے اسے گرانا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے پیچھے کشمیر،افغا نستان، مہنگائی جسیے ایشوز کو دبایا جارہا ہے۔

اپوزیشن اتحاد اور اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ تحفظات اگر دور نہ ہوئے تو مولانا کے ساتھ ہماری صرف دعائیں ہی رہ جائیں گی۔


متعلقہ خبریں