نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین سراپا احتجاج


لاہور:  نجی اسکولوں کی فیسوں میں ہوشربا اضافے کے  خلاف والدین بچوں سمیت سراپا احتجاج ہوگئے اور سڑکوں پہ نکل آئے۔

نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کے  خلاف لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں ہونے والے احتجاج میں والدین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

والدین کی جانب سے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کراحتجاج کیا گیا اورپرائیویٹ اسکولوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسکول فیس میں سالانہ پانچ فیصد ہی اضافہ کریں، سپریم کورٹ

اس موقع پر والدین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسوں میں اضافہ واپس لیاجائے۔ انہوں ںے مطالبہ کیا کہ حکومتی اور پرائیویٹ گٹھ جوڑ بند کیا جائے اور فیسوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے۔


متعلقہ خبریں