راولپنڈی: ڈینگی کے ایک اور مریض نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا

سندھ: ڈینگی کے 6 نئے کیسز رپورٹ

راولپنڈی: جان لیوا حد تک خطرناک مرض ڈینگی میں مبتلا ایک اور مریض نے راولپنڈی کے اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔ خالق حقیقی کو اپنی جان سپرد کرنے والا مریض اٹک کا رہائشی تھا۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب میں اب تک ڈینگی کے مرض میں مبتلا سات مریضوں کی جانیں جا چکی ہیں جب کہ کل مریضوں کی تعداد دو ہزار 502 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی خطرناک حد تک بڑھنے لگا

ڈینگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے عالمی ادارہ برائے صحت کی ٹیم ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کی ٹیم اس حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گی اور سفارشات بھی دے گی۔

ہم نیوز کے مطابق موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بھی ڈینگی کے مزید نئے مریضوں کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کی جانیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھ کر منافع خوروں نے پپیتے کی قیمت میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ متوسط طبقے کی خرید سے بھی باہر ہوگیا ہے۔ پپیتے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ وہ عام تاثر ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ ڈینگی کے مریض کویہ پھل دینے سے بے پناہ فائدہ ہوتا ہے۔ اس حوالے سے  سوشل میڈیا پر بھی مسلسل پوسٹیں شیئر کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد اور پنجاب میں پیداواربہت کم ہونے کے باعث پپیتے کی پہلے ہی قیمت سندھ کی نسبت بہت زیادہ تھی۔ کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں پپیتے کی پیداوار خاصی مقدار میں ہوتی ہے اور زیادہ تر گھروں میں اس کا درخت اگایا جاتا ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بھی کم رہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں