روسی افواج نے شام کو فضائی حملے سے بچالیا: اسرائیلی ڈرون مار گرایا


دمشق: روسی افواج نے ایک مرتبہ پھر شام کو اس وقت فضائی حملے کا نشانہ بننے سے بچا لیا جب اس نے اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا۔ مار گرایا جانے والا ڈرون طیارہ ملک کے دارالحکومت دمشق میں اپنے ہدف کی جانب تیزی سے بڑھ رہا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا وادی اردن پر قبضہ کرنے کا اعلان

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی افواج نے دمشق کی فضائی حدود میں اسرائیلی ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا۔

خبررساں ادارے کے مطابق روسی افواج نے چوتھی مرتبہ شام کو اسرائیل کے فضائی حملے سے محفوظ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی اسرائیل نے شام کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں جب کہ ڈرون طیاروںسے کیے جانے والے تین حملوں کو روس کی افواج نے ناکام بنا دیا تھا۔


متعلقہ خبریں