کراچی میں ہیٹ ویو


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرم ریگستانی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شہریوں کو سخت گرمی میں دشواری کا سامنا ہے اور انکا کہنا ہے تیز دھوپ میں باہر نکلنا محال ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بند ہیں۔ کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بوندام باندی بھی ہوئی۔


متعلقہ خبریں