عراق میں ملیشیا پر نامعلوم ڈرون کا حملہ: ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد؟؟؟

عراق میں ملیشیا پر نامعلوم ڈرون کا حملہ: ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد؟؟؟

بغداد: عراق میں قائم ملیشیا کے ٹھکانے کو نا معلوم طیارے سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم حملے کے نتیجے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی بابت معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

اس بات کا انکشاف مؤقر اسرائیلی اخبار’ ہیرٹز‘ نے کیا ہے۔ اسی حوالے سے لبنانی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ’ المیادین‘ نے بھی خبر دی ہے۔ خبر کا ذریعہ عراق کا ذمہ دارذرائع کو بتایا گیا ہے۔ ملیشیا کا ٹھکانہ عراقی صوبے انبار میں واقع تھا۔

سعودی عرب کی آئل فیلڈز پر حملہ عراقی سرزمین سے کیا گیا، اسرائیلی دعویٰ

اخبار کے مطابق عراقی ملیشیا کے ٹھکانے کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر وہ جنگجو ہیں جو شام اور عراق کی سرحد کے قریب تھے۔

ایک ہفتے قبل جب سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا تو اس کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے قبول کی تھی لیکن امریکہ نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اسرائیل کا کہنا تھا کہ مملکت پر حملے کے لیے عراقی سرزمین استعمال ہوئی ہے۔

سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا

امریکہ نے حملے کی ذمہ داری براہ راست ایران پر عائد کی تھی جس سے تہران نے انکار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں