پنجاب: کرپشن کی 27127 شکایات حل، 108 ارب روپے وصول

وقار النسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب اینٹی کرپشن نے پچھلے ایک سال میں صوبے بھر میں 27,127 شکایات کو حل کیا اور 108 ارب روپے کی تاریخی وصولی کی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 2،014 کیسز کا فیصلہ جاری ہوا اور 1،821 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کا یہ عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیاد بدعنوانی کے خاتمے اور بے لاگ احتساب کے نعرے پر رکھی گئی۔


متعلقہ خبریں