دورہ امریکہ: مودی کے شیڈول میں رقص بھی شامل

فائل فوٹو


نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی شہر ہوسٹن میں سرگرمیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈین فورم کی جانب سے ٹیکساس میں ہاوڈی مودی ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں 50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے اسٹیڈیم کا دروازہ کھول دیا جائے گا، اس ایونٹ میں ثقافتی پروگرامز اور رقص بھی پیش کیا جائے گا۔

تین گھنٹوں سے زائد کا ایونٹ بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا جس میں ایک ہزار سے زائد ہندوستانی شہری ڈانڈیا رقص پیش کریں گے۔

ایونٹ میں کلاسیکل رقص اور گانے پیش کرکے بھارتی ثقافت کو دکھایا جائے گا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی کی تقاریر کو انگلش، ہندی اور ہسپانوی زبان میں نشر کیا جائے گا۔

ہاوڈی مودی ایونٹ کی شروعات 90 منٹ کے کلچرل پروگرام ووون دا انڈین امریکن اسٹوری سے کی جائے گی، بھارتی میڈیا

تقریب کے بعد مودی کو پرائیویٹ کمیونٹی ریسپیشن دیا جائے گا، ریسیپشن کے بعد بھارتی وزیراعظم نیویارک کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں