مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے اہم ملاقات

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اہم ملاقات کی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات شہبازشریف کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹاون میں ہوئی۔ جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت کے خلاف آزادی مارچ پر بات چیت کی گئی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو آزادی مارچ کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان آزادی مارچ کے طریقہ کار اور ممکنہ نتائج پر مشاورت کی گئی۔

لیگی رہنما سردار ایاز صادق، رانا تنویر، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور جے یو آئی ف کے رہنما مولانا امجد خان اور مولانا غفور حیدری ملاقات میں شریک تھے۔ اس موقع پر مولانا شاہ احمد نورانی کے بیٹے اویس نورانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور کرفیو کے نفاذ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں دو گا۔ امید ہے حزب اختلاف کی جماعتیں آزادی مارچ میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’پی پی پی، ن لیگ آزادی مارچ میں شرکت نہیں کریں گی‘

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ہمارا ساتھ نہیں بھی دے گا تو ہم اس سے پہلے بھی 15 ملین مارچ کر چکے ہیں اور یہ آزادی مارچ بھی اکیلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں