منشیات فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مکروہ کام میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نئی نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کی جگہ جیل ہے۔ متعلقہ ادارے اور پولیس مل کر ایسے عناصر کی بیخ کنی کریں اور انسداد منشیات فورس سے بھی مکمل کوآرڈینیشن رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی اور یہ کالا دھندہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کی امریکہ سے واپسی کے بعد پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے تیزی سے مؤثر کارروائی کی جائے گی، صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کے مشن میں متعلقہ اداروں کو فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں